عالمی منڈی میں سونا سستا مگر پاکستان میں قیمت مستحکم
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالرز کی کمی کے بعد 1707 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے مگر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 97 ہزار 700 کی سطح پر مستحکم ہے۔
–3 جون 2020 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 97 ہزار 700 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایک تولہ سونا 97 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 83 ہزار 762 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی منڈی میں سونا 22 ڈالر کی کمی سے 1718 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔
کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 7000 روپے کم تھی۔
–2 جون 2020 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 98 ہزار 400 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
ایک تولہ سونا 98 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 84 ہزار 362 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 1740 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔
کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم ہے۔
–1 جون 2020 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 98 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
ایک تولہ سونا 98 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 84 ہزار 105 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 1733 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔
کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم ہے۔
Comments are closed on this story.